صوبہ بھرمیں گندم خریداری مہم کا آغازجلدہوگا ، محکمہ خوراک پنجاب

صوبہ بھرمیں گندم خریداری مہم کا آغازجلدہوگا ، محکمہ خوراک پنجاب

  

لاہور(کامرس رپورٹر) صوبہ بھر میں سرکاری طور پر گندم خریداری مہم کا آغازجلدہوگا جبکہ کاشتکار وں میں3لاکھ 50ہزار میٹرک ٹن کا باردانہ تقسیم کیاجاچکاہے، محکمہ خوراک پنجا ب کے ترجمان نے اے پی پی کو بتایاکہ گندم خریداری مہم کو شفاف بنانے کیلئے محکمہ کی طرف سے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں جبکہ پٹواری کلچر کا مکمل خاتمہ کر دیا گیا ہے،انہوں نے کہا کہ مڈل مین کے خاتمہ کے ساتھ ساتھ اس امر کو یقینی بنایا جائے گا کہ کسانوں کو استحصال سے بچایا جا سکے،انہوں نے بتایا کہ رواں سال سرکاری طور پر گندم خریداری کا ہدف 40لاکھ میٹرک ٹن مقرر کیا گیاہے جس کیلئے صوبہ بھر میں 377گندم خریداری سنٹر ز قائم کئے گئے ہیں، انہوں نے کہاکہ چھوٹے کاشتکاروں کو فوری اور بڑے کاشتکاروں کو 24گھنٹے کے دوران بنک سے ادائیگی کردی جائے گی۔انہوں نے کہاکہ حکومت پنجاب نے رواں سال گندم کے 1300روپے فی من نرخ مقرر کئے ہیں۔

جبکہ محکمہ خوراک پنجاب نے گندم خریداری مہم کو شفاف بنانے کیلئے پٹواری کا کردار ختم کردیاہے تاکہ گندم کا ایک ایک دانہ کاشتکاروں سے خریدا جاسکے،ترجمان نے کہا کہ محکمہ کی طرف سے مقر رکردہ گندم خریداری مراکز پر عملہ کی ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں۔

مزید :

کامرس -