ٹی ڈی اے پی نے میلبورن میں چار روزہ بین الاقوامی تجارتی میلے’’فائن فوڈ‘‘ میں شرکت کے خواہشمند اداروں سے 11مئی تک درخواستیں طلب کرلیں

ٹی ڈی اے پی نے میلبورن میں چار روزہ بین الاقوامی تجارتی میلے’’فائن فوڈ‘‘ ...

  

اسلام آباد (اے پی پی) ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان ( ٹی ڈی اے پی) نے میلبورن آسٹریلیا میں منعقد ہونے والے چار روزہ بین الاقوامی تجارتی میلے’’فائن فوڈ‘‘ میں شرکت کے خواہشمند اداروں سے 11مئی 2016ء تک درخواستیں طلب کی ہیں۔ اتھارٹی کے جاری بیان کے مطابق عالمی تجارتی نمائش میں چاول ‘ شہد ‘ کھجور ‘ پھل ‘ سبزیاں ‘ آبی خوراک ‘ مصالحہ جات ‘ خشک میوہ جات ‘ جمی ہوئی اور تیار خوراک سمیت مختلف غذائی اجناس اور خوراک تیار و برآمد کرنے والے ادارے شرکت کے ذریعے اپنی برآمدات کو فروغ دے سکیں گے ۔

اور اپنی مصنوعات کی نمائش کے ذریعے کاروباری و درآمدی اداروں سے کاروباری معاملات طے کرسکیں گے ۔ واضح رہے کہ چار روزہ عالمی تجارتی میلہ 12تا 15 ستمبر کو آسٹریلیا کے شہر میلبورن میں منعقد ہوگا جس میں شرکت کے حوالے سے تفصیلات اتھارٹی کی ویب سائٹ سے بھی حاصل کی جاسکتی ہیں۔

مزید :

کامرس -