5سال کے دوران 745ارب روپے قومی خزانے میں جمع کروائے ، پی ٹی اے

5سال کے دوران 745ارب روپے قومی خزانے میں جمع کروائے ، پی ٹی اے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد (اے پی پی) گزشتہ پانچ سال کے دوران ٹیلی کام کے شعبہ نے مختلف ڈیوٹیز اور ٹیکسز کی مد میں 745 ارب روپے قومی خزانے میں جمع کروائے ہیں۔ پاکستان ٹیلی کیمونی کیشن اتھارٹی ( پی ٹی اے) کی رپورٹ کے مطابق قومی خزانے میں سب سے زیادہ ٹیکسز مالی سال 2013-14ء کے دوران جمع کروائے گئے جن کا حجم 243.8 ارب روپے تھا کیونکہ اپریل 2014ء میں تھری اور فور جی ٹیکنالوجی کی مد میں پی ٹی اے نے 96.5 ارب روپے کے ٹیکسز ادا کئے تھے۔ رپورٹ کے مطابق مالی سال 2014-15ء کے دوران شعبہ کی جانب سے قومی خزانے میں 126.6 ارب روپے کے ٹیکسز جمع کروائے گئے۔ پی ٹی اے کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ پانچ سال کے دوران ٹیلی کام کے شعبہ کی جانب سے قومی خزانے کو مجموعی طور پر سات سو پینتالیس ارب روپے کے ٹیکسز اور ڈیوٹیوں کی ادائیگیاں کی گئی ہیں۔

مزید :

کامرس -