کراچی میں ایک ہی دن میں دو خواتین کو غیر ت نام پر قتل کردیا

کراچی میں ایک ہی دن میں دو خواتین کو غیر ت نام پر قتل کردیا
کراچی میں ایک ہی دن میں دو خواتین کو غیر ت نام پر قتل کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)شہر قائد میں ایک ہی دن میں دو خواتین کو غیرت کے نام پر قتل کردیا ،بھائی نے بہن کو چھریوں کے وار سے قتل کیا تو دوسری جانب ملزمان نے گھر میں گھس کر فائرنگ کر کے قتل کر ڈالا ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق مومن آباد کے علاقے میں سفاک بھائی نے چھریوں کے وار کر کے بہن کوشدید زخمی کر دیا ۔ملزم حیات بہن کو چھریوں کے وار سے زخمی کرنے کے بعد موبائل پر گیم کھیلتا رہا جبکہ بہن تڑ پ تڑپ کر دم توڑ گئی ۔تفتیشی افسر کا کہنا ہے کہ ملزم حیات نے اپنی 16سالہ بہن سمیرہ کو غیرت کے نام پر قتل کیا ۔دوسری جانب قائد آباد کے علاقے میں بھی ملزمان نے گھر میں گھس کر خاتون کو فائرنگ کر کے قتل کر ڈالا ۔مہرتاج نامی خاتون نے تین سال قبل پسند کی شادی کی تھی ۔

مزید :

کراچی -