نئی سلیکشن کمیٹی کا آج اہم اجلاس ، عمراکمل اور احمد شہزاد کو ڈائریکٹ سلیکشن لسٹ سے خارج کردیا گیا

نئی سلیکشن کمیٹی کا آج اہم اجلاس ، عمراکمل اور احمد شہزاد کو ڈائریکٹ سلیکشن ...

  

 لاہور(آن لائن)پی سی بی کی نئی سلیکشن کمیٹی کا اہم اجلاس آج ہوگا ۔اجلاس میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ انگلینڈ کے حوالے سے کھلاڑیوں کی سلیکشن کے معاملات زیر بحث آئینگے۔جبکہ قومی ٹیم کے دو سابق قائدین یونس خان اور شاہد آفریدی کے مستقبل کا فیصلہ آج جمعرات کے روز ہونے کا امکان ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کے ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے والوں کو دورہ انگلینڈ میں شامل نہ کرنے کی ٹھان لی ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے تنازغات کا شکار اور بورڈ کی بدنامی کا باعث بننے پر احمد شہزاد اور عمر اکمل کو آٹومیٹک چوائس کیٹگری سے خارج کرتے ہوئے سلیکشن کمیٹی کو اپنے اس فیصلے سے آگاہ کرتے ہوئے بتا دیا ہے کہ دونوں کھلاڑی براہ راست انتخاب کا حق کھو چکے ہیں اس لیے سلیکشن کمیٹی اب ان دونوں کو ٹیم کی ضرورت یا مجبوری نہ سمجھے۔پی سی بی نے چیف سلیکٹر انضمام الحق کو کہا ہے کہ ان دونوں کھلاڑیوں کے رویوں میں تبدیلی لانے کے لیے ان کے متبادل کھلاڑی ڈھونڈنا انتہائی ضروری ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ نئی سلیکشن کمیٹی مستقبل کے دوروں کے لیے پاکستان اے اور قومی ٹیم کے 25،25کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کرے گی۔ذرائع کے مطابق سلیکشن کمیٹی کے سب سے بڑا چیلنج قومی ٹیم کے 2سابق قائدین یونس خان اور شاہد آفریدی کو ٹیم میں شامل کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ ہوگا ۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -