پرویز خٹک نے ڈیرن سیمی کو شہریت کیلئے کوئی پیشکش نہیں کی، مشتاق غنی

پرویز خٹک نے ڈیرن سیمی کو شہریت کیلئے کوئی پیشکش نہیں کی، مشتاق غنی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور( اے این این ) وزیراعلی خیبرپختونخوا پرویز خٹک کے مشیر مشتاق غنی نے ان خبروں کی تردید کی ہے کہ پاکستان سپرلیگ میں پشاور زلمی کے بلے باز اور ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے کپتان کو پاکستان کی اعزازی شہریت کی پیشکش کی گئی ہے۔انھوں نے کہا کہ شہریت دینے کا اختیار صرف وفاقی حکومت کو حاصل ہے، اس قسم کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں کہ وزیراعلی خیبر پختونخوا نے ویسٹ انڈین کپتان کو ملک کی شہریت دینے کی پیش کش کی اور جس اکانٹ سے ملکی شہریت کی پیش کش کی گئی وہ بھی جعلی ہے۔ گزشتہ روز وزیراعلی خیبر پختونخوا کے ٹویٹ کے حوالے سے خبر زیر گردش رہی کہ پرویز خٹک نے پاکستان سپر لیگ میں پشاور زلمی کی نمائندگی کرنے والے ڈیرن سیمی کو اعزازی شہریت دینے کی پیشکش کی ہے۔

اور انھیں سیمی خان کہہ کر پخیر راغلے بھی کہا۔