پاکستان کپ،بلوچستان اور اسلام آباد کی ٹیمیںآج مدمقابل ہونگی

پاکستان کپ،بلوچستان اور اسلام آباد کی ٹیمیںآج مدمقابل ہونگی

  

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام پاکستان بین الصوبائی ون ڈے کرکٹ کپ میں (آج) جمعرات کو بلوچستان اور اسلام آباد کی ٹیمیں مد مقابل ہونگی ۔بلوچستان ٹیم کی قیادت قومی ون ڈے ٹیم کے کپتان اظہر علی کریں گے ۔کھلاڑیوں میں اظہر علی، اویس ضیاء، رمیض راجہ جونیئر، بابر اعظم، عمر اکمل، شاہد یوسف، محمد حسن، محمد نواز، سہیل تنویر، جنید خان، بلاول بھٹی، عمر گل، اسامہ میر، سعید اجمل اور انڈر19کے عمران خان اور لیفٹ آرم اسپنر غلام حیدر شامل ہیں۔مصباح الحق فیڈرل ٹیم کی قیادت کریں گے کھلاڑیوں میں مصباح الحق، شرجیل خان، ناصر جمشید افتخار احمد، رضا علی ڈار، حماد اعظم، سرمد بھٹی، کامران اکمل، عمران خالد، ظفر گوہر، ایم سمیع، محمد عرفان، حسن علی، ایم عباس انڈر 19کے ارسل شیخ اور آل راؤنڈر سپنر شاداب خان شامل ہیں۔

واضح رہے کہ ٹورنامنٹ میں 29 اپریل کو پنجاب اور سندھ کی ٹیمیں آپس میں ٹکرائیں گی۔ 30 اپریل کو ریسٹ ہوگا۔ ٹورنامنٹ کی پہلی دو ٹیموں کے مابین یکم مئی کو فائنل میچ کھیلا جائے گا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -