قومی روپ سکیپنگ ٹیم کا اعلان یکم مئی کو کیا جائیگا

قومی روپ سکیپنگ ٹیم کا اعلان یکم مئی کو کیا جائیگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (این این آئی) پاکستان روپ سکیپنگ فیڈریشن کے زیراہتمام قومی روپ سکیپنگ ٹیم کا اعلان یکم مئی کو کیا جائیگا۔ گذشتہ روز ٹیم کے چناؤ کے سلسلہ میں ٹرائلز پاکستان سپورٹس کمپلیکس کے حمیدی ہال منعقد ہوئے، پاکستان روپ سکیپنگ فیڈریشن سیکرٹری عدنان ملک نے بتایا کہ ٹرائلز میں سو سے زائد مرد اور خواتین کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ منتخب ٹیم قومی ٹیم انٹرنیشنل روپ سکیپنگ ٹورنامنٹ میں شرکت کرے گی یہ ٹورنامنٹ 16 مئی سے چین میں کھیلا جائے گا اور جس میں دنیا بھر سے کھلاڑی حصہ لیں گے اور ٹورنامنٹ 23 مئی تک جاری رہے گا۔