پاکستانی ٹیم آئندہ ماہ چائنیزتائپے چیمپئن شپ میں شرکت کریگی

پاکستانی ٹیم آئندہ ماہ چائنیزتائپے چیمپئن شپ میں شرکت کریگی

  

تائپے (این این آئی)پاکستان کی قومی ٹیم آئندہ ماہ چائنیزتائپے میں شیڈول 18 ویں ایشین سکوائش ٹیم چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی ٗایونٹ 11 سے 16 مئی تک کھیلا جائے گا اور گرین شرٹس تیسری بار اعزاز کے دفاع کیلئے قسمت آزمائی کرے گا۔

پاکستان سکوائش فیڈریشن (پی ایس ایف) کے حکام کے مطابق چیمپئن شپ میں فرحان زمان، طیب اسلم، فرحان محبوب اور اسرار گل ملک کی نمائندگی کریں گے ٗ فہیم گل ٹیم کوچ اور عامرنواز مینجر ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ شیڈول کے مطابق قومی ٹیم ایونٹ میں شرکت کیلئے 9 مئی کو چائنیزتائپے روانہ ہو گی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -