فیصل آباد تھیٹر جھگڑا ،انکوائری کمیٹی نے بلے باز عمر اکمل کو کلین چٹ دیدی

فیصل آباد تھیٹر جھگڑا ،انکوائری کمیٹی نے بلے باز عمر اکمل کو کلین چٹ دیدی
فیصل آباد تھیٹر جھگڑا ،انکوائری کمیٹی نے بلے باز عمر اکمل کو کلین چٹ دیدی

  

لاہور( این این آئی)فیصل آباد تھیٹر جھگڑے کی انکوائری کمیٹی نے ابتدائی رپورٹ میں بلے باز عمر اکمل کو کلین چٹ دیدی ۔بتایا گیا ہے کہ عمرا کمل کا فیصل آباد کے تھیٹر میں کوئی جھگڑا نہیں ہوا ۔ڈرامہ دیکھنے کے دوران ہونے والے مبینہ جھگڑے کی فوٹیج کا جائزہ لیا گیا جس میں قومی کرکٹر بے قصور پائے گئے ۔ جبکہ تھیٹر کے مالک کو بھی طلب کیا گیا جس نے تصدیق کی کہ لڑائی جھگڑے کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا ۔ یاد رہے کہ اس سے پہلے عمر اکمل پر حیدر آباد میں ایک ڈانس پارٹی میں شرکت کا الزام تھا لیکن پی سی بی کی کلین چٹ نے بیٹسمین کو بے گناہ قرار دیا تھا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -