نوجوان کھلاڑی کو کپتان بنا کر مستقبل کے لیے تیار کیا جائے ،ثناء میر

نوجوان کھلاڑی کو کپتان بنا کر مستقبل کے لیے تیار کیا جائے ،ثناء میر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان ثناء میر نے واضح کیا ہے کہ انہوں نے صرف ٹی ٹوئنٹی کپتانی چھوڑنے کی بات کی،چاہتی ہوں ٗٹی ٹوئنٹی میں کسی نوجوان کھلاڑی کو کپتان بنا کر مستقبل کیلئے تیار کیا جائے ٗپاکستان میں کھلاڑیوں کو کنٹریکٹ دے کر بے اختیار کر دیا جاتا ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ثناء میر نے کہا کہ کرکٹ بورڈ کو نئی ٹی ٹوئنٹی کپتان کے لیے دو سے تین نام دئیے ہیں ٗمجھ میں دو سال کی کرکٹ باقی ہے ۔ثناء میر نے کہا کہ ہمارے ملک میں کھلاڑیوں کو کنٹریکٹ اور پیسہ دے کر ان سے اختیارات لے لیے جاتے ہیں،دیگر ٹیموں سے مقابلے لیے کھلاڑیوں کو با اختیار بنانے کی ضرورت ہے۔ثناء میر نے کہا کہ ویمن کرکٹ ٹیم کو حال میں بہت پذیرائی ملی لیکن ابھی بھی خواتین کرکٹ کے فروغ کے لیے بہت سا کام کرنے کی ضرورت ہے ۔
اور اس کے لیے تمام اداروں کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔