دوسری قومی جونیئر سوکر فٹ سال چیمپئن شپ 30 اپریل کو کھیلی جائے گی

دوسری قومی جونیئر سوکر فٹ سال چیمپئن شپ 30 اپریل کو کھیلی جائے گی

  

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان سوکر فٹ سال فیڈریشن کے زیراہتمام دوسری قومی جونیئر سوکر فٹ سال چیمپئن شپ 30 اپریل کو پاک ترک کالج اینڈ سکول، اسلام آباد میں کھیلی جائے گی۔ چیمپئن شپ میں بلوچستان کی ٹیم اپنے ٹائٹل کا دفاع کریگی۔ پاکستان سوکر فٹ سال فیڈریشن کے چیئرمین ملک مہربان علی نے بتایا کہ چیمپئن شپ میں ملک بھر سے پانچ ٹیمیں شرکت کریں گی جن میں پنجاب، بلوچستان، خیبرپختونخوا، اسلام آباد اور آزاد جموں وکشمیر شامل ہیں اور چیمپئن شپ سنگل لیگ کی بنیاد پر پی ایس ایف ایف قوانین کے مطابق کھیلی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے ٹیمیں 29 اپریل کو اسلام آباد پہنچیں گی اور چیمپئن شپ کی تیاری کے سلسلہ میں آرگنائزنگ کمیٹی کا 25 اپریل کو ہوگا جس میں چیمپئن شپ کے انتظامات کا جائزہ لیا جائے گا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -