ماسٹر پینٹس جونیئر نیشنل ٹینس چیمپئن شپ آج سے شروع ہو گی

ماسٹر پینٹس جونیئر نیشنل ٹینس چیمپئن شپ آج سے شروع ہو گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (سپورٹس رپورٹر)ماسٹر پینٹس جونیئر نیشنل ٹینس چیمپئن شپ 2016ء آج سے پنجاب ٹینس کورٹس باغ جناح میں شروع ہو رہی ہے۔2 مئی تک جاری رہنے والی اس چیمپئن شپ میں پاکستان بھر سے 120 سے زائد کھلاڑی شرکت کر رہے ہیں۔پنجاب لان ٹینس ایسوسی ایشن کے سیکرٹری رشید ملک کے مطابق چیمپئن شپ کی افتتاحی تقریب آج پنجاب ٹینس کورٹس میں ہوگی۔ تقریب کے مہمان خصوصی ماسٹر پینٹس کے ایم ڈی محمد امین صوفی ہوں گے۔ رشید ملک کے مطابق پنجاب لان ٹینس ایسوسی ایشن نے اس سال کافی جونیئر ٹینس ٹورنامنٹ کرائے جس کی وجہ سے کھلاڑیوں کو کھیلنے کے زیادہ مواقع ملے۔کھلاڑیوں کی کارکردگی پہلے سے کافی بہتر ہو رہی ہے۔ رشید ملک نے ماسٹر پینٹس اور محمد امین صوفی، فاروق امین صوفی کا خصوصی شکریہ ادا کیا جو یہ ٹورنامنٹ کروا رہے ہیں۔ چیمپئن شپ میں پاکستان کے تمام ٹاپ سیڈ کھلاڑی بھی شریک ہیں۔ رشید ملک کے مطابق پہلے روز ابتدائی راؤنڈز کے مقابلے ہوں گے اس کے بعد دوسرے روز پری کوارٹرفائنلز ہوں گے۔ گرلز کے مطابق تیسرے دن سے شروع ہوں گے۔ چیمپئن شپ کے فائنلز 2مئی کو ہوں گے۔