فٹبالر ڈیوڈ سلوا میچ کے دوران زخمی ،مانچسٹر سٹی چیمپئن لیگ سیمی فائنل سے باہر

فٹبالر ڈیوڈ سلوا میچ کے دوران زخمی ،مانچسٹر سٹی چیمپئن لیگ سیمی فائنل سے ...

  

مانچسٹر(آن لائن)ڈیوڈ سلوا پہلے مرحلے کے میچ میں زخمی ہونے کے بعد رئیل میڈرڈ کے خلاف مانچسٹر سٹی کے چیمپئن لیگ سیمی فائنل کے دوسرے مرحلے کے میچ میں حصہ نہیں لے سکیں گے ،یہ بات منیجر مینوئل پالگرینی نے کہی۔سلواسٹیڈیم میں 40ویں منٹ میں ہیمسٹرنگ کا شکار ہو کر میدا ن سے باہر چلے گئے تھے۔

جب انہوں نے پھسل کر گیرتھ بالے کو چیلنج کیا تھا اور اس پر انہیں کارڈ بھی دکھایا گیا ۔سٹی کی ٹیم آئندہ بدھ کو برنائیو میں اپنے پہلے چیمپئن لیگ سیمی فائنل میں نمودار ہورہی ہے ،میڈرڈ کے ساتھ انکا جارحانہ کھیل دوبارہ شروع ہواہے اور پالگیرینی کا کہناہے کہ انکے ہسپانوی کھلاڑی میچ کا حصہ نہیں بن سکیں گے ۔پالگرینی نے بی ٹی سپورٹ کو بتایا کہ ڈیوڈ سلوا کی را ن میں کچھاؤ آگیا ہے اور ایک ہفتے میں فٹ نہیں ہوسکیں گے ۔سٹی کی ٹیم میڈ رڈ کیخلاف یحیٰ تورے کے زخمی ہونے کے باعث ان کی خدمات سے بھی محروم تھی ۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -