اسپورٹس فیڈریشنز پر پابندی،ساؤتھ افریقن کہلانے پر شرم آتی ہے،جیک کیلس

اسپورٹس فیڈریشنز پر پابندی،ساؤتھ افریقن کہلانے پر شرم آتی ہے،جیک کیلس
اسپورٹس فیڈریشنز پر پابندی،ساؤتھ افریقن کہلانے پر شرم آتی ہے،جیک کیلس

  

جوہانسبرگ (آن لائن) جنوبی افریقہ کے وزیر کھیل فکیلے ایم بلولا نے سیاہ فام کھلاڑیوں کو مواقع فراہم کرنے میں ناکامی پر رگبی، کرکٹ، فٹبال، نیٹ بال اور ایتھلیٹکس کی اسپورٹس فیڈریشنز پر پیر کو کم از کم ایک سال کی پابندی عائد کردی تھی جس کے بعد اب وہ کسی بھی انٹرنیشنل ٹورنامنٹ میں بولی لگانے یا اس کی میزبانی کرنے کے حق سے محروم ہو چکے ہیں۔ فیڈریشنز نے حکومت سے ملک کے پانچ بڑے کھیلوں میں 'تبدیلی' اور اہداف کے لئے معاہدہ کر رکھا تھاحصول میں ناکامی کے حوالے سے رپورٹس وزارت کھیل کو موصول ہوئی تھیں۔ا جیک کیلس نے اس فیصلے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کھیل میں سیاسی مداخلت کو افسوسناک قرار دیا۔انہوں نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ انتہائی افسوس ہے کہ مجھے آج کل خود کو جنوبی افریقی کہتے ہوئے کچھ زیادہ ہی شرمندگی محسوس ہو رہی ہے، کھیل میں سیاست کی کوئی جگہ نہیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -