قائداعظم گیمز میں شرکت کے بعد کھلاڑی واپس اپنے علاقوں کو روانہ
اسلام آباد (این این آئی)پہلی قائداعظم بین الصوبائی گیمز میں شرکت کے بعد ٹیموں کے کھلاڑی واپس اپنے علاقوں کو چلے گئے ۔ پہلی قائد اعظم بین الصوبائی گیمز میں تین ہزار مرد اور خواتین کھلاڑیوں اور آفیشل شریک ہوئے جن میں پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا، بلوچستان، فاٹا، گلگت بلتستان، آزاد جموں و کشمیر اور اسلام آباد شامل ہیں۔ گیمز میں تیرہ کھیلوں کے مقابلے منعقد ہوئے جن میں اتھلیٹکس، بیڈمنٹن، باکسنگ، ہاکی، جوڈو، کراٹے، سکواش، ٹیبل ٹینس، تائیکوانڈو، ٹینس، والی بال، فٹ بال اور ریسلنگ شامل ہیں۔