آل پاکستان شہدائے آرمی نیشنل رینکنگ بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کا آغاز آج ہوگا

آل پاکستان شہدائے آرمی نیشنل رینکنگ بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کا آغاز آج ہوگا

  

اسلام آباد (این این آئی)آل پاکستان شہدائے آرمی نیشنل رینکنگ بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کا آغاز (آج) جمعرات سے پشاور سروسز کلب میں ہوگا۔ خیبرپختونخوا بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کے صدر ظفر علی خان نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ ڈائریکٹر جنرل سپورٹس خیبرپختونخوا اور پشاور سروسز کلب مشترکہ طور پر اس ایونٹ کو انعقاد کر رہے ہیں۔

جس کا مقصد پاکستان آرمی کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ قریباً 17 برس بعد پشاور ایسے شاندار ٹورنامنٹ کی میزبانی کر رہا ہے جس کیلئے 6 لاکھ روپے خطیر انعامی رقم مختص کی گئی ہے، 3 مئی تک جاری رہنے والے ایونٹ میں ملک بھر سے 120 کے قریب نامور مردوخواتین کھلاڑی مینز سنگلز، مینز ڈبلز، لیڈیز سنگلز، لیڈیز ڈبلز اور مکسڈ ڈبلز ایونٹس میں ٹائٹلز کے حصول کیلئے قسمت آزمائی کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ کورکمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل ہدایت الرحمان افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ ایونٹ کے کامیاب انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے تمام تر انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -