قومی تھرو بال چیمپئن شپ رواں سال دسمبر میں کھیلی جائے گی،12ٹیمیں شرکت کرینگی

قومی تھرو بال چیمپئن شپ رواں سال دسمبر میں کھیلی جائے گی،12ٹیمیں شرکت کرینگی

  

اسلام آباد(آن لائن) پاکستان تھرو بال فیڈریشن کے زیراہتمام قومی تھرو بال چیمپئن شپ رواں سال دسمبر میں اسلام آباد میں کھیلی جائے گی۔ چیمپئن شپ میں ملک بھر سے بارہ ٹیمیں شرکت کریں گی جن میں پاکستان نیوی،پاکستان پولیس، رینجرز، کلیگین، پنجاب، خیبر پختو نخوا، سندھ، بلوچستان، اسلام آباد، آزاد جموں و کشمیر، فاٹا، گلگت بلتستان کی ٹیمیں شامل ہیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -