آٹھ سالہ رفاقت کا خاتمہ آفرین اورپروڈیوسر علی رضا کے راستے جدا

آٹھ سالہ رفاقت کا خاتمہ آفرین اورپروڈیوسر علی رضا کے راستے جدا
 آٹھ سالہ رفاقت کا خاتمہ آفرین اورپروڈیوسر علی رضا کے راستے جدا

  

لاہور(فلم رپورٹر) معروف اداکارہ،ماڈل اور پرفارمر آفرین پری اور پروڈیوسر علی رضا کی آٹھ سالہ رفاقت کا خاتمہ ہوگیا ہے اس خبر کے حوالے سے آفرین نے ’’پاکستان‘‘سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سٹیج پروڈیوسر علی رضا اور میرے راستے جدا ہوگئے ہیں اب میں ان کے کیمپ کا حصہ نہیں ہوں اوراب میں کہیں بھی کام کرنے کے معاملہ میں آزاد ہوں میں اگلے سپل میں محفل تھیٹر میں پرفارم کروں گی۔ علی رضا اور میرے درمیان انتہائی خوش اسلوبی سے تمام معاملات طے پا ئے ہیں اس بات میں کوئی صداقت نہیں ہے کہ ہمارے درمیان کسی قسم کا لڑائی جھگڑا ہواس ہے ۔ آفرین پری نے کہا کہ خوبصورتی کو زوال ہے مگر فن کبھی زوال پذیر نہیں ہوتا۔ میں نے کبھی اپنی خوبصورتی کوکامیابی کاذریعہ نہیں بنایا میر افن ہی میری کامیابی کاراز ہے ۔ میں گروپ بندیوں کو ہرگز پسند نہیں کرتی اورا پنے کام سے کام رکھنے کی کوشش کرتی ہوں ۔

مزید :

کلچر -