ہالی ووڈ فلم ’’دی مین ہو نیو انفنٹی‘‘ (کل)ریلیز کی جائے گی

ہالی ووڈ فلم ’’دی مین ہو نیو انفنٹی‘‘ (کل)ریلیز کی جائے گی

  

نئی دہلی(این این آئی)ہالی ووڈ فلم ’’دی مین ہو نیو انفنٹی‘‘ (کل)29اپریل کوریلیز کی جائے گی۔بھارتی نژاد ہالی وڈ اداکار دیوپاٹل نئی فلم میں معروف بھارتی ریاضی دان سری نیوا سارامنو جان کا کردار نبھائیں گے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق دیوپاٹل کو فلم ’’دی مین ہو نیو انفنٹی‘‘ میں سری نیوا سا کا کردار بہتر طور پر نبھانے میں مدد دینے اور حساب فارمولے سمجھانے کیلئے فلم کے پروڈیوسر نے جاپانی نژاد امریکی ریاضی دان کن اونو کی خدمات حاصل کی تھیں ٗفلم کی عکسبندی انگلینڈ میں ہوئی۔ سری نیوا سا جنہوں نے ریاضی کی کوئی باضابطہ تعلیم حاصل نہیں کی تھی 1920ء میں 32سال کی عمر میں انتقال کرگئے تھے۔ فلم کو میتھیو براؤن نے ڈائریکٹ کیا ہے۔فلم 29اپریل کو ریلیز کی جائے گی۔

مزید :

کلچر -