میں ہمت والی ہوں پروڈیوسر کی دھمکیوں سے کبھی نہیں ڈری ، قسمت بیگ

میں ہمت والی ہوں پروڈیوسر کی دھمکیوں سے کبھی نہیں ڈری ، قسمت بیگ
 میں ہمت والی ہوں پروڈیوسر کی دھمکیوں سے کبھی نہیں ڈری ، قسمت بیگ

  

لاہور(فلم رپورٹر) معروف اداکارہ اورسٹیج پرفارمر قسمت بیگ نے کہا ہے کہ میں ہمت والی ہوں پروڈیوسر کی دھمکیوں سے کبھی نہیں ڈری جو پروڈیوسرمجھے دھمکی دیتے ہیں وہ ہی مجھے منا کر واپس لے آتے ہیں اس کام میں جیت ہمیشہ فنکار کی ہی ہوتی ہے جب ایک ساتھ کام کرتے ہیں تو تھوڑی بہت گرمی سردی ہو ہی جاتی ہے ان باتوں پر زیادہ توجہ دینے سے پریشانی کے سواکچھ حاصل نہیں ہوتا۔میں تو اتنا کہتی ہوں کہ مثبت سوچ رکھنے والے لوگ ہمیشہ عزت پاتے ہیں ، خدا نے انسان کو اچھے مقصد کے لئے دنیا میں بھیجا ہے تاکہ ہم خدا کے احکامات کے مطابق زندگی گزار سکیں ۔ قسمت بیگ نے کہا کہ اداکاری کے شعبے میں نئے لوگوں کی آمد سے ایک خوشگوار تبدیلی دیکھنے میں آئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عام زندگی میں سادہ طبیعت کی مالک ہوں ، کم بولتی ہوں اور سچ بولنے والے لوگ اچھے لگتے ہیں ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے مگر افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ پرموشن نہ ہونے کے برابر ہے ۔

مزید :

کلچر -