رینجرز ان ایکشن ،لیاری اور کھوکھراپار میں سرچ آپریشن کے دوران سیاسی تنظیم کے4 کارندے گرفتار ،اسلحہ برآمد

رینجرز ان ایکشن ،لیاری اور کھوکھراپار میں سرچ آپریشن کے دوران سیاسی تنظیم ...
رینجرز ان ایکشن ،لیاری اور کھوکھراپار میں سرچ آپریشن کے دوران سیاسی تنظیم کے4 کارندے گرفتار ،اسلحہ برآمد

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) شہر قائد میں رینجرز کے اختیارات میں توسیع کے بعد کارروائیوں میں اضافہ، لیاری اور کھوکھراپار میں ٹارگیٹڈ آپریشن کرتے ہوئے سیاسی اور کالعدم تنظیم کے4 کارندوں کوگرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرکے گرفتار افراد کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے رینجرز کے اختیارات میں توسیع کے بعد پاکستان رینجرز سندھ کی کارروائیوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔ رینجرز نے کراچی کے علاقے کھوکھراپار میں آپریشن شروع کرتے ہوئے گھر گھر تلاشی لی اور جرائم پیشہ افراد کے ٹھکانوں پر کارروائی کی۔ اس دوران سیاسی جماعت کے 2کارکنوں کو حراست میں لے کر تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔ ادھر لیاری کے علاقے میراں ناکہ گلی نمبر 6،7،8 اور 9 میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے لیاری گینگ وار کے 2 کارندے سہیل بلوچ اور حسین عرف چرسی کو حراست میں لے کر تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔ ملزمان قتل، اقدام قتل، اغواء برائے تاوان، بھتہ خوری، پولیس مقابلے اور دیگر سنگین جرائم کی وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے۔ دوسری جانب رینجرز ترجمان کی جانب سے چاروں افراد کی گرفتاری تاحال ظاہر نہیں کی گئی۔

مزید :

کراچی -