سکول آفمیڈیا اینڈ کمیونیکیشن سٹڈیز یونیورسٹی آفسنٹرل پنجاب کے زیراہتمام سیمینار

سکول آفمیڈیا اینڈ کمیونیکیشن سٹڈیز یونیورسٹی آفسنٹرل پنجاب کے زیراہتمام ...

  

لاہور(خبر نگار)سکول آف میڈیا اینڈ کمیونیکیشن سٹڈیز یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب کے زیراہتمام پنجاب انفارمیشن کمیشن کے اشتراک سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں پنجاب ٹرانسپیرنسی اینڈ رائٹ آف انفرمیشن ایکٹ 2013 کے موضوع پہ طلباء کو معلومات فراہم کی گئیں۔ڈین سکول آف میڈیا اینڈ کمیونیکیشن سٹڈیز پروفیسر ڈاکٹر مغیث الدین شیخ نے طلباء کو اس ایکٹ کی اہمیت سے آگاہ کیا جبکہ سیمینار میں انفارمیشن کمشنر پنجاب مختار احمد علی نے مہمان سپیکر کے طور پہ شرکاء کو مذکورہ ایکٹ کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔سیمینار کا مقصد طلباء کو اس ایکٹ اور ان کے حقوق کے بارے میں آگاہ کرنا تھا۔سیمینار میں طلباء وطالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی‘سیمینار کے آخر میں سوال و جواب کا سیشن ہوا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -