ڈاکٹر ایاز احمد کا اعزاز

ڈاکٹر ایاز احمد کا اعزاز

  

لاہور( خبرنگار) پنجاب یونیورسٹی انسٹی ٹیوٹ آف کوالٹی اینڈ ٹیکنالوجی مینجمنٹ کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر ایاز احمد نے پی ایچ ڈی میں بہترین تحقیق کرنے پر بین الاقوامی ایوارڈ جیت لیا ہے ۔

انٹر نیشنل جنرل آف آپریشنز پروڈکشن مینجمنٹ کی ادارتی ٹیم نے ڈاکٹر ایاز احمد کے تحقیقاتی کام کا جائزہ لینے کے بعد آپریشنز پراڈکشن مینجمنٹ کی کیٹیگری میں ایمرلڈ/ ای بیف ایم ڈی آؤٹ سٹینڈنگ ڈاکٹورل ریسرچ اویارڈ کے لئے منتخب کر لیا ہے ۔

ڈاکٹر مجاہد کامران نے اس شاندار کامیابی پر ڈاکٹر ایاز احمد کو مبارکباد دی ہے ۔ ڈاکٹر ایازاحمد مسز فاخرہ بیگم کے فرزند اور چوہدری بشارت جاوید کے بھانجے ہیں ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -