شیخ زید ہسپتال میں بی ایل ایس ورکشاپ 17میڈیکل کالجز کے طلبہ کی شرکت

شیخ زید ہسپتال میں بی ایل ایس ورکشاپ 17میڈیکل کالجز کے طلبہ کی شرکت

  

لاہور ( جنرل رپورٹر)شیخ زید ہسپتال میں -IFMSA لوکل باڈی شیخ خلیفہ بن زید النہیان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج اورریسکیو 1122 کے مشترکہ تعاون سے Basic Life Support (BLS) ورکشاپ کا اہتمام کیا۔ 17 مختلف میڈیکل کالجز کے طلباء نے بھرپور حصہ لیا۔ مہمان خصوصی پروفیسر ڈاکٹر فرید احمد خان ، چیئرمین اینڈ ڈین شیخ زید میڈیکل کمپلیکس اور پرنسپل شیخ خلیفہ بن زاید النہیان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج لاہور تھے۔ورکشاپ کا مقصد میڈیکل سٹو ڈ نٹس کو کسی بھی نا خوشگوار واقعہ کی صورت میں ابتدائی طبی امداد کی فراہمی کے حوالے سے ٹریننگ دینا تھی۔

اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹرتفضل حق محمود، وائس پرنسپل شیخ خلیفہ بن زاید النہیان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج اورایاز اسلم ڈپٹی ڈائریکٹر ، ریسکیو1122 نے بھی بطور گیسٹ آف آنر شرکت کی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -