گورنمنٹ کا لج یونیورسٹی انڈومنٹ ٹرسٹ کو سکالر شپس کیلئے50لاکھ روپے عطیہ
لاہور( خبرنگار) ممتا ز پرو فیسر اور شا عر ڈا کٹر ظہیر احمد صدیقی کاغریب طلبہ کی تربیت و تدریس کیلئے بڑا اقدام ،گورنمنٹ کا لج یونیورسٹی لاہور اینڈومنٹ فنڈٹرسٹ کو مستحق طلباء کے سکالر شپس کے لیئے 50لاکھ روپے عطیہ، اپنی تقریبا 14کروڑروپے مالیت کی 28 کلے زمین بھی یونیورسٹی کو دینے کا اعلان کر دیا۔82سا لہ پروفیسر ظہیر صدیقی طویل عرصہ سے اپنی ما ہا نہ تنخوا ہ بھی جی سی یواینڈومنٹ فنڈٹرسٹ کو عطیہ کر رہے ہیں۔پروفیسر صدیقی نے 50لاکھ روپے عطیہ کا چیک گزشتہ روز پُروقا رتقریب میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حسن امیر شاہ ،جی سی یو اینڈومنٹ فنڈٹرسٹ کی ایگزیکٹو کمیٹی کے صدر اقبال زیڈ احمد اور سیکرٹری ڈاکٹر خالد منظور بٹ کے حوالے کیا،جبکہ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنی زمین کی یونیورسٹی کو منتقلی کے لیئے قانونی کاروائی شروع کر دی ہے۔
ڈا کٹر ظہیر احمد صدیقی50سے زائد اردو اور فارسی کتب کے مصنف بھی ہیں۔
،جس میں پاکستان کی پہلی فارسی سے اردو لغت اور گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کی 50سالہ تاریخ پر مبنی کتاب ’نصف صدی کا قصہ ‘بھی شامل ہیں۔ڈا کٹر ظہیر احمد صدیقی کا بیٹا ما ئیکرو سوفٹ کمپنی میں بل گیٹس کا مشیر ہے جبکہ بیٹی ایف سی کا لج میں انگریزی ادب کی پروفیسر ہے ۔وائس چا نسلر پروفیسر ڈا کٹر حسن امیر شا ہ کا کہنا ہے یہ کسی بھی شخص کی جا نب سے کسی تعلیمی ادارے کو دیئے جا نے والا سب سے بڑا عطیہ ہے۔ڈا کٹر ظہیر نے اپنی زندگی بھی جی سی یو میں تدریس و تحقیق کو دی ہے یہ اسا تذ ہ کیلئے رول ما ڈل ہیں۔اس موقع پر وائس چانسلر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ابھی تعلیمی اداروں کو عطیات دینے کا کلچر فروغ نہیں پایا۔لیکن پروفیسر ظہیر احمد صدیقی نے ایسی مثال قائم کی ہے جسے امید ہے کہ دیگر لوگ بھی فالو کریں گے۔انہوں نے کہا کہ جی سی یو پاکستان کا واحد تعلیمی ادارہ ہے جس کا اینڈومنٹ فنڈ ٹرسٹ ہر سال مستحق طلباء کو 2کڑور روپے سے زائد کے سکالر شپس دے رہا ہے۔