احتساب کانقارہ سن کربدعنوان عناصر کو شدیدجھٹکا لگا،سرفرار نیازی

احتساب کانقارہ سن کربدعنوان عناصر کو شدیدجھٹکا لگا،سرفرار نیازی

  

لاہور(پ ر) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ء سرفرازخان نیاز ی نے کہا کہ احتساب کانقارہ سن کربدعنوان عناصر کو شدیدجھٹکا لگا ۔جنرل راحیل شریف نے احتساب کی ضرورت پرزوردے کر اقتدار کے ایوانوں میں ہلچل مچادی۔ پی ٹی آئی سمیت جمہوری قوتیں حکمران خاندان کے احتساب کی حامی اوراس پرمتفق ہیں۔ احتساب کے حق میں ہونیوالے مظاہروں سے چشم پوشی نہیں کی جاسکتی۔ریاست کی بقاء کیلئے کئی دہائیوں سے جاری کرپشن کیخلاف تاریخی آپریشن کے سوادوسراکوئی آپشن نہیں ہے ،بدعنوانی قومی بحرانوں اوربرائیوں کی روٹ کاز ہے ۔ کرپشن کوختم کئے بغیر دہشت گردی ،جہالت اورناانصافی سے نجات نہیں ملے گی۔وہ ایک تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔

سرفرازخان نیاز ی نے مزید کہا کہ حکمرانوں اوران کے بچوں سمیت کوئی احتساب سے مستثنیٰ نہیں ہے۔حکمران خاندان خفت مٹانے کیلئے پاناماپیپرزکو ملک دشمن قوتوں کی سازش قرار دے رہا ہے

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -