معیاری خدمات مریضوں کا بنیادی حق کے حوالے سے تربیتی ورکشاپ

معیاری خدمات مریضوں کا بنیادی حق کے حوالے سے تربیتی ورکشاپ

  

لاہور ( جنرل رپورٹر)صحت کی خدمات کے کم سے کم معیارات ،صحت کی خدمات کے محفوظ، مستند اور معیاری ہونے کو جانچنے کا ایک پیمانہ ہے جو کسی علاج گاہ میں فراہم کی جا رہی ہیں۔ یہ معیاری خدمات مریضوں کا بنیادی حق بھی ہیں۔ ان معیارات کو تمام قسم کی علاج گاہوں بشمول ایلوپیتھی، ہومیوپیتھی اور طب وغیرہ میں عمل در آمد کے لئے لاگو کیا جاتا ہے۔پنجاب ہیلتھ کئیر کمیشن سرکاری اور غیر سرکاری مراکزِ صحت، ہسپتالوں اور علاج گاہوں میں صحت کی فراہمی کے کم سے کم معیارات کی تیاری، عمل درآمد اور انکی مانیٹرنگ کو یقینی بنانی کے لئے کوشاں ہے۔ لہذا کمیشن نے 26,27 اپریل 2016 کو سرگودھا میں 20 بیڈز پر مشتمل رورل ہیلتھ سینٹرز میں صحت کی فراہمی کے کم سے کم معیارات کے نفاذ کو یقینی بنانے کے لئے دو روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقادکیا۔

۔اس تر بیتی ورکشاپ میں 30 سے زائد ماہرینِ صحت نے شرکت کی۔جنھیں مریضوں کے معیاری علاج اور دیکھ بھال، ادویات کی فراہمی، مر یضوں کے حقوق کا احترام اور علاج سے متعلق آ گاہی، علاج گاہ میں ا نفیکشن کا کنٹرول، معیاری ترقی کا تسلسل، انتظامیہ کی ذمہ داریوں کی نشاندہی اور ان پر عمل درآمد،شعبہ جاتی انتظام اور تحفظ، منظم انسانی وسائل، اور انفارمیشن مینجمنٹ پر جدید معلومات فراہم کی گئیں۔ پنجاب ہیلتھ کئیر کمیشن رورل ہیلتھ سینٹر کے لئے اس نو عیت کی پہلے تین ورکشاپ منعقد کرچکا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -