داتا گنج بخش ٹاؤن کے 10 ملازمین کی عبوری ضمانتوں کی سماعت 5مئی تک ملتوی

داتا گنج بخش ٹاؤن کے 10 ملازمین کی عبوری ضمانتوں کی سماعت 5مئی تک ملتوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار)سپیشل جج اینٹی کرپشن عبدالرشید عابد نے مختلف مقامات پر بغیر نقشے کے پلازے تعمیر کرانے اور گورنمنٹ کو لاکھوں روپے کا نقصان پہنچانے کے کیس میں ملوث داتا گنج بخش ٹاؤن کے 10 ملازمین کی عبوری ضمانتوں کی سماعت 5مئی تک ملتوی کردی۔ عدالت نے تحسن حیدر،فیصل شہزاد سمیت 10ملزمان کے کیس کی سماعت ہوئی ،عدالت نے درخواست ضمانتوں پر اینٹی کرپشن سے مقدمے کا ریکارڈ طلب کررکھا تھا تاہم عدالت میں گزشتہ روزتفتیشی آفیسر نے پیش ہوکر عدالت سے استدعا کی کہ ابھی تفتیش کی جا رہی ہے لہذا تفتیش کے لئے مزید مہلت دی جائے تاکہ مکمل ریکارڈ پیش کیا جاسکے ۔

، عدالت تفتیشی آفیسر کی استدعا منظور کرتے ہوئے کیس کی مزیدسماعت 5مئی تک ملتوی کردی۔