عمران خان پر انگلیاں اٹھانے والے اپنے گریبان میں جھانکیں،اعجاز چودھری

عمران خان پر انگلیاں اٹھانے والے اپنے گریبان میں جھانکیں،اعجاز چودھری

  

لاہور( نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف پنجاب کے سابق صدر اعجاز احمد چوہدری نے اپنے ردعمل کا اظہار کر تے ہو ئے کہا کہ پرویز رشید ،دانیال عزیز اور طلا ل چوہدری عمران خان پر اُنگلی اُٹھانے سے پہلے اپنے گریبان میں جھا نکیں ۔انہوں نے کہا کہ قوم کے ٹیکسوں کے پیسوں سے عمران خان کے خلاف اشتہارات چلا کر قوم کو بے وقوف نہیں بنا یا جا سکتا،شاہ سے زیادہ شاہ کے وفادار بننے والے درباریوں کی اصلیت قو م اچھی طر ح جا نتی ہے ،نواز شریف اور اُن کے درباریوں کو احتساب سے بھا گنے نہیں دیں گے ۔(ن) لیگ چوروں ، لٹیروں اور بد معا شوں کی جماعت بن چکی ہے شریف برادران نے ملک وقوم کو جتنا نقصان پہنچا یا کسی اور نے نہیں،عمران خان کے خلاف جھوٹا پراپیگنڈا بند کیا جا ئے اور ملک میں سب سے پہلے نواز شریف کا احتساب ہونا چاہیے ، عمران خان واحد سیا ستدان ہیں جس نے سب سے پہلے اپنے آپ کو احتساب کیلئے پیش کیا ہے،یکم مئی کو کارکنا ن کرپشن مکاؤ ملک بچاؤ کی تحریک میں بھر پور شرکت کریں گے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -