باشعور عوام مک مکا کی سیاست کو ہمیشہ کیلئے دفن کر دیں گے،غلام محی الدین دیوان

باشعور عوام مک مکا کی سیاست کو ہمیشہ کیلئے دفن کر دیں گے،غلام محی الدین دیوان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف آزاد کشمیر کے سیکر ٹری جنرل غلام محی الدین دیوان نے کہا ہے پاکستان کے باشعور عوام مک مکا کی سیاست کو ہمیشہ ہمیشہ کے لئے دفن کر دیں گے،پوری (ن) لیگ ملکر بھی عمران خان کا مقابلہ نہیں کر سکتی۔ انہوں نے کہا کہ شریف برادران میں اتنی اخلاقی جرات بھی نہیں کہ وہ قوم سے سچ بولیں کہ ان کے پاس اربوں روپے کہاں سے آئے ، ملک کو 30سالوں سے لوٹنے والوں کا کڑا احتساب ہونا چاہیے۔