ڈینگی کے خلافآگاہی مہم میں نرسیں اہم کردار ادا کر سکتی ہیں،ثمینہ یاسمین

ڈینگی کے خلافآگاہی مہم میں نرسیں اہم کردار ادا کر سکتی ہیں،ثمینہ یاسمین

  

لاہور (جنرل رپورٹر)چیف نرسنگ سپرنٹنڈنٹ سروسز ہسپتال ثمینہ یاسمین نے کہا ہے کہ ڈینگی سے بچاؤ اور تدارک میں ہسپتالوں کی نرسیں شعور کی بیداری اور آگاہی مہم کے ذریعے نمایاں کردار ادا کر سکتی ہیں یہ بات انہوں نے آج سروسز ہسپتال میں نرسنگ سٹاف کے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی ۔ ثمینہ یاسمین نے کہا کہ صفائی ستھرائی کو جب تک ہم اپنی مستقل عادت نہیں بنائیں گے ۔ ڈینگی کا خطرہ ہمارے سروں پر منڈلاتا رہے گا یہی وجہ ہے کہ ڈینگی کے خلاف جنگ میں گھریلو خواتین اور اور مختلف اداروں و دفاتر میں کام کرنے والی ورکنگ ویمن کو ہراول دستہ قرار دیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مریضوں کی تیمار داری پر مامور نرسیں مریضوں او ران کے لواحقین کے علاوہ اپنے گلی محلے میں ڈینگی سے بچاؤ کے حوالے سے شعور کی بیداری میں بے حد اہم کردار ادا کر سکتی ہیں ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -