قتل کے مجرم کے 18سال بعد ڈیتھ وارنٹ جاری کردئیے گئے

قتل کے مجرم کے 18سال بعد ڈیتھ وارنٹ جاری کردئیے گئے

  

لاہور(نامہ نگار)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نذیر احمد گجانہ نے قتل کے مجرم عارف محمود کے 18سال بعد ڈیتھ وارنٹ جاری کردئیے، مجرم کو 3 مئی کو صبح 5 بجے کوٹ لکھپت جیل میں پھانسی دی جائے گی،مجرم عارف محمود باٹا پور کارہائشی ہے، اس کے خلاف باٹا پور پولیس نے 1998ء میں بھولا نامی شخص کے قتل کے الزام میں چالان سیشن کورٹ میں پیش کیا تھا۔ایڈیشنل سیشن جج افتخار حْسین نے دوہزار ایک میں سزائے موت سنائی تھی۔ ملزم نے اعلی عدالتوں میں اپیلیں کیں جو عدالت نے مسترد کردیں۔ کوٹ لکھپت جیل کے سپرنٹنڈنٹ نیمجرم کی پھانسی کی تاریخ کے لئے سیشن جج کو مراسلہ بھجوایا تھا۔ سیشن جج لاہور نے پھانسی دینے کی تاریخ تین مئی مقرر کردی۔ سیشن جج لاہور نیمجرم کی ا?خری خواہش قلمبند کرنے اور عزیزواقارب سے ملاقات کے لیے کینٹ کے مجسٹریٹ کو مقرر کردیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -