خدیجہ فاروقی کی سربراہی میں وفد کی جیل میں خواتین قیدیوں کے ساتھ ملاقات

خدیجہ فاروقی کی سربراہی میں وفد کی جیل میں خواتین قیدیوں کے ساتھ ملاقات

  

لاہور(پ ر) مسلم لیگ( ق )کی رکن صوبائی اسمبلی خدیجہ عمرفاروقی نے مسلم لیگ شعبہ خواتین کے وفد جس میں سینیٹر نگہت آغا،آمنہ الفت سابق ایم پی اے، پروین سکندر گل سابق ایم پی اے شامل تھیں کے ہمراہ کوٹ لکھپت جیل میں قید خواتین قیدیوں اور ان کے بچوں سے ملاقات کی ان کے مسائل سے آگاہی حاصل کی اور مسلم لیگ قائد چوہدری پرویز الہٰی کی ہدایت پر کوٹ لکھپت جیل میں قید خواتین اور ان کے بچوں میں تحائف تقسیم کیے ۔مسلم لیگ شعبہ خواتین کے وفد نے جیل میں قید خواتین اوربچوں سے فرداً فرداً ملاقات کی ان کے مسائل سنے اور ان کے مسائل کے حل کیلئے پنجاب اسمبلی میں آواز اٹھانے کا وعدہ کیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -