پرائس مجسٹریٹوں کے 632مقامات پر چھاپے،76گرانفروش گرفتار

پرائس مجسٹریٹوں کے 632مقامات پر چھاپے،76گرانفروش گرفتار

  

لاہور( جنرل رپورٹر) پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے 632مقامات پر چھاپے مارے اور گرانفروشی کرنے پر10 دکانداروں کے چالان کیے جبکہ12,000روپے کے جرمانے عائد کیے گئے،42افراد کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کروائے گئے اور مجموعی طور پر76افراد کو گرفتار کروایا گیا جن میں سے30افراد کو جیل بھجوا دیا گیا۔

ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان نے کہا ہے کہ شہر بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس پوری طرح متحرک ہیں اور کسی کوبھی گرانفروشی یا ذخیرہ اندوزی کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -