مقدمہ قتل کا فیصلہ،دو مجرموں کو عمر قید ، دو لاکھ فی کس جرمانہ

مقدمہ قتل کا فیصلہ،دو مجرموں کو عمر قید ، دو لاکھ فی کس جرمانہ

  

لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج اصغرخان نے قتل کے مقدمہ میں ملوث اصغر علی اور مقبول احمد کوجرم ثابت ہونے پر عمر قید اور2،2 لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنا دیا ہے ۔عدالت میں برکی پولیس نے دو ملزمان اصغرعلی اور مقبول احمد کے خلاف سخاوت علی کولین دین کے تنازع پر قتل کرنے کے الزام میں چالان پیش کیا تھا

،یہ مقدمہ 2008ء میں درج کیا گیاتھا۔فاضل جج نے گزشتہ روز گواہوں کے بیانات کے روشنی میں دو مجرموں اصغر علی اور مقبول احمد کو جرم ثابت ہونے پر مذکورہ بالا سزا اور جرمانے کاحکم جاری کردیا ہے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -