تین بچے باپ سے لے کر عارضی طور پر ماں کے حوالے
لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج چودھری ظفر اقبال نے تین بچے باپ سے لے کرعارضی طور پر ماں کے حوالے کرتے ہوئے درخواست گزار کو گارڈین کورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی ۔عدالت میں چونگی امر سدھو کی شکیلہ نے موقف اختیار کیا کہ اس کے خاوند عابد نے چودہ سال کی رفاقت کے بعد اسے طلاق دیکر بچے چھین لیے اور اب وہ اسے بچوں سے ملنے بھی نہیں دے رہا۔
، وہ بچوں کے بغیر زندہ نہیں رہ سکتی۔ اس پر عدالت نے پویس کی مدد سے خاوند عابد کو طلب کیا جس نے تینوں بچوں کو یونیفارم میں سکول سے لاکر پیش کیا۔ تینوں بچے ماں کے ساتھ جانے کی ضد کرتے رہے۔ عدالت نے بچوں کو ماں کے حوالے کرتے ہوئے باپ کو ہدایت کی کہ وہ بچوں کے حصول کے لئے گارڈین عدالت رجوع کر سکتا ہے۔