لاہور میں پولیس صرفوی آئی پیز کی حفاظت تک محدود ہے،ڈاکٹر نوشین حامد

لاہور میں پولیس صرفوی آئی پیز کی حفاظت تک محدود ہے،ڈاکٹر نوشین حامد

  

  لاہور(لیڈی رپورٹر) تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر نوشین حامد نے کہا ہے کہ پنجاب میں اورنج لائن ٹرین پراجیکٹ پر 12گھنٹے اجلاس ہوتے ہیں لیکن امن وامان پر اجلاس کے نام پررسمی کارروائی ہوتی ہے ،لاہور میں پولیس صرف وئی آئی پیز کی حفاظت تک محددود ہے ،عوام کے تحفظ کے لئے انتظامات نہ ہونے کے برابر ہیں ،انہوں نے کہاکہ پنجاب میں ترقیاتی کام کا بہت چرچہ ہے لیکن خیبرپختون خواہ میں حال ہی میں تعمیر ہونے والے پلوں اور سڑکوں کی لمبائی لاہور میں تعمیر ہونے والے پلوں اور سڑکوں سے زیادہ ہے ۔جبکہ ا ن کی لاگت کم ہے ،ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ پنجاب میں بننے والا ہر چھوٹا منصوبہ بھی اربوں روپے میں پڑتا ہے اور خیبرپختون خواہ میں بڑے بڑے منصوبے معمولی رقم میں مکمل کئے گئے ہیں ،پنجاب میں معمولی منصوبوں کے لئے بھی اضافی گرانٹ جاری کی جاتی ہے اور بجٹ میں ہیر پھیر کرکے حکمران اپنی پسند کے منصوبوں پر کام کررہے ہیں ،انہوں نے کہاکہ پنجاب میں جہاں پلوں کی ضرورت نہیں وہاں بھی پل بنائے جارہے ہیں ،یہ منصوبے صرف حکمرا ن اپنی جیبیں بھرنے کے لئے بناتے ہیں اور ہر ماہ ایک نئے منصوبہ سامنے آتا ہے

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -