پینے کے پانی میں آرسینک کی زیادہ مقدار تشویشناک ہے،ناصر رمضان

پینے کے پانی میں آرسینک کی زیادہ مقدار تشویشناک ہے،ناصر رمضان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(جنرل رپورٹر) مسلم لیگ لاہور کے ترجمان ناصر رمضان گجر نے پینے کے پانی میں ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی طرف سے پینے کے پانی میں 10/ug/Lکے برعکس آرسینک کی مقدار5گناہ زیادہ یعنی50/ug/Lہونے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کو میٹروبس ،میٹروٹرین نہیں بلکہ بنیادی ضرورت پینے کا صاف پانی فراہم کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ لاہور سمیت پنجاب بھر میں فلٹریشن پلانٹ بھی آرسینک کی مقدار کو کنٹرول نہیں کرسکے ۔ناصر رمضان گجر نے آرسینک(زہر) کی زیادہ مقدار پانی میں شامل ہونے سے کینسر سمیت جلد، معدہ ،جگر خون، گردوں اور پھیپھڑوں کے امراض میں اضافہ ہورہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت ترقیاتی منصوبوں پر اربوں روپے خرچ کرنے کے ساتھ ساتھ عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کرے