ہنی شہزادی کی عبوری ضمانت میں 19مئی تک توسیع

ہنی شہزادی کی عبوری ضمانت میں 19مئی تک توسیع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج حسنین قادر گلو نے فائرنگ کیس میں ملوث سٹیج آرٹسٹ ہنی شہزادی کی عبوری ضمانت میں 19مئی تک توسیع کردی۔ عدالت نے جوہرٹاؤن پولیس کو آئندہ تاریخ پر مقدمے کا ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے۔عدالت میں آرٹسٹ ہنی شہزادی نے اپنی درخواست ضمانت دائر کررکھی ہے ،ہنی شہزادی پر الزام ہے کہ اس نے اپنے ساتھی فہیم کے ساتھ مل کر ظفربھٹی کو مبینہ طور پر زخمی کردیا تھا ،مقدمہ درج ہونے پر ہنی شہزادی نے اپنی درخواست ضمانت دائر کی ۔

،عدالت میں مدعی کی طرف سے پیش ہونے والے وکیل نے اداکارہ کی درخواست ضمانت خارج کرنے کی استدعا کی ،عدالت نے درخواست ضمانت میں 19مئی تک توسیع کرتے ہوئے مقدمے کے تفتیشی آفیسر کو آئندہ سماعت پر ریکارڈ پیش ہونے کا حکم دیا ہے ۔