حارث افضل کا ریفرنس احتساب عدالت میں پیش،ملزم آج طلب
لاہور(نامہ نگار)نیب پنجاب نے بینک آف پنجاب کی رقم سے خریدی گئی جائیداد کو دوبئی میں فروخت کرنے کے کیس میں گرفتار حارث افضل کا ریفرنس احتساب عدالت میں پیش کردیا ہے ،ریفرنس آنے پر عدالت کے جج حاقان بابر نے ملزم کو آج 28اپریل کو طلب کرلیاہے۔
نیب کی طرف سے حارث افضل پر الزام ہے کہ جو پراپرٹی بینک کے پیسے سے خریدی گئی تھی۔
اس کو فروخت کرنے پر پابندی تھی لیکن حارث افضل نے اس پراپرٹی کو جس کی مالیت ایک ارب روپے بنتی ہے دوبئی جا کر فروخت کردی اس کے خلاف کارروائی کی جائے۔