حکومت عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات فراہم کرے،عمر کسانہ

حکومت عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات فراہم کرے،عمر کسانہ

  

لاہور( نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف لاہور کے صدارتی امیدوار عمر کسانہ نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت عوام کو صحت کی بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کرے اور ہسپتالوں میں ڈاکٹرز کو پابند کرے کہ وہ ہڑتالوں پر جانے سے گریز کریں تاکہ مریضوں اور انکے لواحقین کو دقت کا سامنا نہ کر نا پڑے ۔ن لیگ کی حکومت کے دوران ہسپتالوں کی صورت حا ل مزید ابتر ہو گئی ہے اسکی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ صحت کا کروڑوں روپے کا بجٹ اورنج ٹرین پر لگا دیا گیا ہے حالانکہ دیگر محکموں کا بجٹ بھی کٹوتی کرکے صحت پر لگانا چاہیے تھا ۔اپنے ایک بیان میں انکا کہنا تھا کہ تحریک انصاف مطالبہ کرتی ہے کہ وہ آنے والے بجٹ میں محکمہ صحت کا بجٹ گزشتہ سال کی نسبت ڈبل رکھا جائے اور یہ تمام تر پیسے ہسپتالوں میں سہولیات فراہم کرنے اور نئے ہسپتالوں کی تعمیر پر خر چ کیے جائیں ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -