کرپشن کی وجہ سے پاکستان میں عدم استحکام پیدا ہو چکا ہے،یاسر گیلانی

کرپشن کی وجہ سے پاکستان میں عدم استحکام پیدا ہو چکا ہے،یاسر گیلانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے سینئر رہنما انجینئر یاسر گیلانی نے کہا ہے کہ کرپشن کی وجہ سے پاکستان میں عدم استحکام پیدا ہو چکا ہے اور انتہا پسندی اپنے عروج پر ہے جس کی تمام ذمہ داری حکمرانوں پر عائد ہوتی ہے

کیونکہ وہ خود ہی کرپشن میں شامل ہیں وزیر اعظم پاناما لیکس کے مسئلے کو اس طرح حل کریں جس طرح دوسرے ملکوں کی سیاسی قیادتیں کر رہی ہیں۔ سب سے پہلے وزیر اعظم اپنے اور اپنے خاندان کی آمدنی ‘خرچ اور ٹیکس کے گوشوارے پارلیمنٹ کے سامنے پیش کریں اپنے دفتر میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ پانامہ لیکس کے تناظر میں وزیر اعظم نواز شریف آئین کے آرٹیکل 62 اور 91 سے انحراف کر چکے ہیں اور اپنے حلف کی پاسداری کے معیار پر پورے نہیں اتر رہے ہیں۔