محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نے106ملازمین کی ترقی کی منظور ی دے دی

محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نے106ملازمین کی ترقی کی منظور ی دے دی

  

لاہور(خبر نگار خصوصی)پنجاب سول سیکرٹریٹ ایمپلائز ایسوسی ایشن کی خصوصی کاوش سے محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نے 106ملازمین کی ترقی کی منظوری دے دی ترقی پانے والوں میں 23اسسٹنٹ بطور سپرنٹنڈنٹس ، 42پی اے بطور پرائیویٹ سیکرٹری جبکہ41سٹینو گرافر کو سینئر سکیل سٹینو گرافر ز کے طور پر ترقی دے دی گئی ۔ملازمین ایک دوسرے کو مبارکباد دیتے رہے۔ ترقی پانے والوں میں میاں اظہر صدیق، عابد حمید،نذیر احمد، عبدالناصر، وقار محی الدین، اختر حسن سلیم، شہناز اختر قریشی، مقبول حسین ہاشمی، شبیر حسین، امانت علی، اکرم قریشی، نعیم سرور، شبیر حسین،سید جعفر حسین زنجانی، مبارک علی، آصف محمود نیاز، سید رضوان احمد شاہ، سید مستنصر علی شاہ کاظمی، جاوید انجم، طارق محمود، وارث علی زاہد، عمران علی باجوہ سمیت دیگر شامل ہیں۔تمام ترقی پانے والوں کو ایسوسی ایشن نے مبارکباد دی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -