بجلی کی لوڈشیڈنگ میں اضافہ عوامی دشمنی ہے،ذکر اللہ مجاہد

بجلی کی لوڈشیڈنگ میں اضافہ عوامی دشمنی ہے،ذکر اللہ مجاہد

  

لاہور( پ ر) امیرجماعت اسلامی لاہورذ کر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ بڑھتی ہوئی گرمی کے ساتھ ہی بجلی کی لوڈشیڈنگ میں اضافہ عوام دشمنی ہے ۔حکمران ٹولہ انتخابی مہم میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کو اپنا مرکزی نکتہ بنا کر عوام کو بیوقوف بناتا رہا ہے ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز انہوں نے اپنے بیان میں کیا ۔انہوں نے مزید کہا کہ حکمرانوں نے مئی 2013کے انتخابات میں عوام کے ساتھ جھوٹے دعوؤں ، وعدوں سے ووٹ حاصل کیے اورآج حکومت اپنے تین سال کا عرصہ گزار چکی ہے جبکہ لوڈشیڈنگ کا مسئلہ جوں کا توں ملک میں موجود ہے،جس میں مزید اضا فہ کا خدشہ بھی منڈلا رہا ہے اور بجلی کی قلت کے باعث عوام بے شمار مشکلات کا شکار ہیں

کاروبار زندگی مفلوج صنعتوں کا پہیہ جام ہو چکا ہے۔ لوگ ذہنی اور جسمانی تناؤ کا شکار ہونے کی بنا پر بہت سی بیماریوں کا شکار ہو چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ موجودہ بوسیدہ نظام میں کوئی ایسی رمق موجود نہیں جو امید کی کرن ثابت ہو ۔ لہٰذا ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومت اپنے کیے وعدوں کی پاسداری کرتے ہوئے تمام نمائش کے ترقیاتی کاموں کو چھوڑ کر زندگی کی بنیادی ضروریات پر توجہ دے ۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ حکومت بجلی پیداوار اور طلب کو برابر کرنے کے لیے متبادل ذرایع سے بجلی پیدا کرنے کے فوری منصوبے بنائے اور ان پر عمل درآمد کو یقینی بنائے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -