انجمن تاجران الیکٹرونکس ہال روڈ کے انتخابات کی تیاریاں،ووٹر لسٹوں کا کا م مکمل

انجمن تاجران الیکٹرونکس ہال روڈ کے انتخابات کی تیاریاں،ووٹر لسٹوں کا کا م ...

  

لاہور( پ ر) انجمن تاجران الیکٹرونکس ہال روڈلنک میکلوڈ روڈ کے انتخابات کے سلسلہ میں تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہو گئیں ، تاجروں کے مطالبے پر انتخابات کیلئے 6سال بعد ووٹر لسٹوں پر کام مکمل کر لیا گیا جس کیلئے الیکشن کمیشن نے ووٹرز کی تصدیق کیلئے الیکٹرونکس ہال روڈلنک میکلوڈ روڈ کو 5زونز میں تقسیم کیا ہے جہا ں پر ووٹرز کی حتمی فہرست جاری کرنے کیلئے انکی تصدیق کی جائیگی، زون ون کیلئے گزشتہ روز 3بجے سے 7بجے تک احمد پلازہ ہال روڈ پر کیمپ لگایاگیا ۔ زون نمبر 2 میں تین مئی کو یاسین سٹریٹ اور 4 مئی کو کچا ہال روڈ پر تصدیقی کیمپ لگے گا ،زون نمبر 3 میں 10 اور 11 مئی کو ووٹر کیلئے کیمپ لگیں گے اس طرح زون نمبر4اور 5 میں 14مئی کو کیمپ لگائے جائینگے، ووٹرز کی تصدیق کے بعد انتخابی شیڈول کا اعلان کیا جائیگا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -