پانامہ لیکس سکینڈل کے بعد حکمران اقتدار میں رہنے کا جواز کھو چکے ہیں،جاوید اقبال

پانامہ لیکس سکینڈل کے بعد حکمران اقتدار میں رہنے کا جواز کھو چکے ہیں،جاوید ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (پ ر)جنرل راحیل لورز فورم پاکستان کے چیئرمین اور قومی تاجر اتحاد پنجاب کے سینئروائس چیئرمین جاوید اقبال بٹ نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس کے بعد وزیر اعظم میاں نواز شریف اور انکے ساتھی اقتدار میں رہنے کا اخلاقی جواز کھو بیٹھے ہیں ، پوری دنیا میں الزامات لگنے پر حکمرانوں نے اقتدار چھوڑ دیا مگر شریف برادران اقتدار چھوڑنا تو دور کی بات ہے الزامات کا دفاع کرنے پر لگے ہوئے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا اس موقع پر محمد شبیر ، سلیم اقبال بھٹی، عطاالرحمان، محمد عمران ، ڈاکٹر محمد امین، طارق شہزاد سندھو، راشد طاہر بھٹی، عابد علی بھٹی، یوسف سہوترا، پروپز کھوکھر، خرم شہزاد، حاجی شیخ سرور، محمد امجد، محمد اکرم، محمد فرحان، علی ارشد شاہ، وقار فہیم شاہ، سید سعد سلیم، علی اشرف، سہراب خان، محمد اویس، مھروز احمد، اسد علی، ملک وقاص ایڈ و و کیٹ، خالد پرویز، ماسٹر جمیل ، مہر بٹ، شاہد محمود ر حما نی ا و ر محمد اسلم سمیت تاجروں کی بڑی تعداد موجود تھی، جا و ید ا قبا ل بٹ نے کہا کہ کرپشن نے پاکستان کو د نیا بھر میں بدنام کر دیا انکی لوٹ مار کی وجہ سے ملکی معیشت تباہ ہو گئی