پی ایم اے اور پیرا میڈکس الائنس کے نمائندہ وفد کی مشیر صحت کے ساتھ ملاقات
لاہور (جنرل ر پورٹر) پی ایم اے پنجاب اور پیرا میڈیکس الائنس کے نمائندہ وفد نے گزشتہ روز پی ایم اے ہاؤس لاہور میں مشیر صحت خواجہ سلمان رفیق سے DHQہسپتال سرگودھا کے واقعہ پر مذاکرات کئے ۔ پی ایم اے کے وفد میں ڈاکٹر محمد اشرف نظامی، ڈاکٹر اظہار احمد چوہدری، ڈاکٹر کامران سعید، ڈاکٹر تنویر انور، ڈاکٹر شاہد شوکت ملک، ڈاکٹر علیم نواز، ڈاکٹر واجد علی، ڈاکٹر تحسینہ ظفر، ڈاکٹر ارم شہزادی اور ڈاکٹر طلحہ شیروانی شامل تھے جبکہ پنجاب پیرا میڈیکس الائنس کے وفد میں ملک منیر احمد، اختر جوئیہ ، بشارت رسول، محمد عاشق غوث، حافظ دلاور، ارشد شکیل، محمد گلزار اور طیب نیاز صاحب موجود تھے ۔ مشیر صحت نے وفد کو مطالبات حل کرنے کی یقین دلانی کرائی ۔
یقین دلایا کہ بے گناہ افراد کو فوری رہا کر دیا جائے گا اور غیر جانبدارانہ انکوائری کے بعد اس سرگودہا واقعہ میں ملوث افراد کے خلاف کاروائی ضرور ہو گی