پی ٹی آئی رہنما ملک ابرار کی رہائشگاہ پر اجلاس،جلسے کے حوالے سے تبادلہ خیال

پی ٹی آئی رہنما ملک ابرار کی رہائشگاہ پر اجلاس،جلسے کے حوالے سے تبادلہ خیال

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے بانی رہنما ملک ابرار حسین کی رہائش گاہ کینٹ میں پارٹی رہنماؤں کا اہم اجلاس ہوا جس میں یکم مئی کے جلسے اور انٹرا پارٹی الیکشن کے حوالے سے رہنماؤں نے آپس میں تبادلہ خیال کیا اور آئندہ کا لائحہ عمل تشکیل دیا ، اجلاس میں شریک تمام پارٹی رہنماؤں نے متفقہ طور پر انٹرا پارٹی الیکشن کے لئے ملک ابرار حسین کو پنجاب کی صدارت کے لئے الیکشن لڑنے کے لئے نامزد کیا ملک ابرار نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنے تمام پارٹی کے ساتھیوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے مجھے پنجاب کی صدارت کا الیکشن لڑنے کے لئے میرا نام تجویز کیا، پارٹی رہنما یکم مئی کے جلسے کی بھرپور تیاری کریں ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -