(ن) لیگ ڈرامے بازی کر کے احتساب سے راہ فرار چاہتی ہے،شبیر سیال

(ن) لیگ ڈرامے بازی کر کے احتساب سے راہ فرار چاہتی ہے،شبیر سیال

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شبیر سیال اور چوہدری وسیم ظفر جٹ نے کہا ہے کہ (ن) لیگ ڈرامے بازی کر کے احتساب سے راہ فرار حاصل کرنا چاہتی ہے پاکستانی قوم جاگ اٹھی ہے حکمرانوں کے کالے کرتوت قوم کے سامنے آ چکے ہیں۔ یکم مئی کو زندہ دلان لاہور بھی سڑکوں پر نکل کر حکمرانوں کے خلاف عدم اعتماد کا اظہار کریں گے، پاکستانی عوام عمران خان کے ساتھ ہیں، نواز شریف اور انکے درباریوں نے ہمیشہ عوام کو دھوکہ دیا ہے جمہوریت کی آڑ میں نواز شریف اور انکے درباری ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے میں لگے ہوئے ہیں ، عمران خان جرات مند لیڈر ہے جس نے سب سے پہلے اپنے آپ کو احتساب کے لئے پیش کیا ،۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -